اتوار‬‮   29   ستمبر‬‮   2024
 
 

سبی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، ایک دہشت گرد جہنم واصل اور دو زخمی

       
مناظر: 352 | 31 Mar 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سبی کے جنوبی علاقے نوشمان میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کو روکنے کے لیے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا آغاز مارچ 2023ء سے سبی کے جنوبی علاقے نوشمان میں سرگرم دہشت گردوں کے ایک گروپ کو روکنے کے لیے کیا گیا، دہشت گرد علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ کوئلہ کان کے مالکان کو ہراساں کرتے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی اہلکار گزشتہ دو دنوں سے دہشت گردوں کے علاقے میں مختلف راستوں پر گھات لگائے ہوئے تھے، اس دوران 3 دہشت گردوں کی ایک پارٹی کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا گیا، روکے جانے پر انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0