اتوار‬‮   29   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی جنونی ہو گئے ، بصارت سے محروم 70 سالہ معمر خاتون سے زیادتی کا واقعہ

       
مناظر: 318 | 1 Apr 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھن باد میں ایک 70 سالہ بصارت سے محروم خاتون کو اس کے سابق مالک مکان نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت رانچی سے تقریباً 170 کلومیٹر دور سدامڈیہ علاقے کی ایک کالونی میں اس وقت پیش آیا جب معمر خاتون اپنے گھر میں اکیلی تھی۔ ایک افسر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اور اس کے رشتہ داروں نے اپنے 55 سالہ سابق مالک مکان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔
سدامڈیہ پولیس سٹیشن کے انچارج پردیپ رانا نے بتایا کہ ملزم واقعہ کے بعد سے لاپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ متاثرہ خاتون اور اس کے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ملزم کو پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند ماہ قبل سدامڈیہ علاقے میں منتقل ہونے سے قبل ملزم کے کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0