بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی مظالم ، سال 2023 کے پہلے تین ماہ کے دوران18 کشمیری شہید322 گرفتار

       
مناظر: 253 | 1 Apr 2023  

سری نگر(نیوزڈیسک ) بھارتی فورسز نے سال 2023 کے پہلے تین ماہ کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر میں خاتون سمیت 18 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے ۔ ان میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا زیر حراست شہید کیا گیا۔ان شہاتوں کے نتیجے میں 5خواتین بیوہ اور 9بچے یتیم ہو ئے۔اس دوران کم از کم 322 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں حریت رہنما، کارکن ،، نوجوان ، طلبا ، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔ بھارتی فوج ، پولیس اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے)،سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے)نے ان افراد کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 48 افراد زخمی ہوگئے۔

قابض بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ مارچ میں 3نوجوان شہید کیے۔ بھارت کشمیریوں کو جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی سزا دینے کیلئے ریاستی دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں فسطائی نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ جموںوکشمیرمیں جبر و استبداد کی ایک نئی لہر کا آغاز ہوا اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے جعلی مقابلے، قتل، اغوا اور تشدد روز کا معمول چکا ہے۔ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کیے جانے کے بعد بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوںپر مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0