سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)کے تحت سات افراد کی نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام کوانہیں رہا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
عدالت نے سرینگر کے سہیل احمد بٹ، کپواڑہ کے الطاف احمد بٹ، بانڈی پورہ کے فاروق احمد خان، اسلام آباد کے شمیم احمد وانی، پلوامہ کے محمد خمینی ڈار، اسلام آباد کے تنویر احمد ملک اور کولگام کے امتیاز احمد ڈار کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہاکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان کے خلاف نظر بندی کے احکامات بالترتیب 2 جنوری 2023، 4 دسمبر 2021، 25 جون 2022، 7 اپریل 2022، 18 اکتوبر 2021، 13 اگست 2021 اور 29 مارچ 2022 کو جاری کیے گئے تھے۔