پٹنہ (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا کے غنڈوں نے مسلمانوں کی دکانوں، گھروں، گاڑیوں اور ایک قبرستان کو آگ لگا دی۔
ہندوتوا ہجوم نے ریاست کے ضلع نالندہ میں مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔لہڑی تھانے کے تحت نالہ روڈ کے علاقے میں واقع مسلمانوں کی دکانوں میں شدید لوٹ مار کی۔لوٹ مار کی یہ کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہو گئی۔تاجروں نے تشدد کے خوف سے دکانیں بند کر دی تھیں اور اس دوران ہندو توا غنڈوں نے قیمتی سامان لوٹ لیا۔
رام نومی کے موقع پر ہندوتوا کے جلوس نے ایک مسجد میں بھی توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی ، بہار کے نالندہ ضلع کے ایک گائوں بہار شریف میں مسلمانوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔مسجد کے امام نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوتوا کے ہجوم نے مسجد پر پتھراؤ کیا اورتوڑ پھوڑ کی ۔ اما م نے کہا کہ پتھراؤ کی وجہ سے وہ بھی زخمی ہوا ۔