جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

مودی کا تاریک دور حکومت ، اقلیتوں پر مظالم ، بی جے پی دور میں 5415 فرقہ وارانہ فسادات ریکارڈ

       
مناظر: 438 | 4 Apr 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس ریمارک کو ”ایک اور جملہ“ قراردیا کہ بی جے پی دور میں فسادات نہیں ہوتے۔
انہوں نے مرکز اور بعض ریاستوں میں بی جے پی دور میں فرقہ وارانہ تشدد کی کئی مثالیں دیں۔ بہار کے ضلع نوادا میں جلسہ عام سے خطاب میں امیت شاہ نے کہا تھا کہ 2024 میں وزیراعظم نریندر مودی کو بہار کی 40 کے منجملہ 40نشستیں دے کر پھر سے برسراقتدار آنے دیجئے‘ 2025کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو ریاست میں اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے دیجئے بی جے پی‘ فسادیوں کو اُلٹا لٹکاکر سیدھا کردے گی۔
ہمارے دورِ اقتدار میں فسادات نہیں ہوتے۔ کپل سبل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ ایک اور جملہ بازی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ 2014 تا 2020 (نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو/ این سی آر بی کے اعدادوشمار کے مطابق)5415 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔
2019 میں 25 فسادات ہوئے جن میں یوپی میں 9‘ مہاراشٹرا میں 4 اور مدھیہ پردیش میں 2 فسادات شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0