اتوار‬‮   19   جنوری‬‮   2025
 
 

بھارت :’مودی جی منہ کھولو، اڈانی اسکینڈل پر کچھ تو بولو‘مودی مخالف پوسٹ کارڈمہم شروع

       
مناظر: 767 | 4 Apr 2023  

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی اسکینڈل سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر لگاتار سوال اٹھ رہے ہیں اور اس دوران کانگریس پارٹی کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے ملک بھر میں ایک پوسٹ کارڈ مہم شروع کی ہے۔مہم کے تحت جاری کئے گئے پوسٹ کارڈ میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اسکے نیچے لکھا ہے ”مودی جی منہ کھولو، اڈانی اسکینڈل پر کچھ تو بولو”۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پوسٹر مہم کا آغاز دلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس سے کی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے جمع ہوکر پی ایم مودی کے نام پوسٹ کارڈ بھیجے ۔پوسٹ کارڈ میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اسکے نیچے لکھا ہے ”مودی جی منہ کھولو، اڈانی اسکینڈل پر کچھ تو بولو”۔ اس نعرے کے نیچے پی ایم مودی کا ایڈریس لکھا گیا ہے جہاں پوسٹ کارڈ بھیجا جانا ہے۔ پوسٹ کارڈ مہم کے ذریعے طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے وزیر اعظم سے 3سوالات پوچھے ہیں ۔”وزیر اعظم جی، ایک منتخب نمائندہ پارلیمنٹ میں سوال نہیں کر سکتا، اس لیے ہم طالب علم آپ سے یہ تین سوال پوچھ رہے ہیں: (1) اڈانی گروپ نے بی جے پی کو کتنا چندہ دیا ہے؟ (2) وزیر اعظم کے بیرون ملکی دورے کے بعد اڈانی گروپ کو کتنے کنٹریکٹ دئے گئے ؟ (3) یہ کون سا فارمولہ ہے جس سے 8 سال میں آپ کے دوست اڈانی دنیا کے 609ویں امیر شخص سے سیدھے دوسرے سب سے امیر شخص بن گئے؟

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0