جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی کے خوفناک نتائج کا سامنا، رپورٹ

       
مناظر: 880 | 5 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان اور بھارت میں رہنےوالے موسمیاتی تبدیلی کےخوفناک نتائج کا نشانہ بن رہے ہیں۔ برطانوی جریدےکی رپورٹ میں کہا گیا ہے ہر سال ہیٹ ویو سے پاکستان اور بھارت کے غریب عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2000 سے 2019 کے درمیان جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد اموات ہوئیں،پاکستان اور بھارت کے محکمہ موسمیات نے رواں سال معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے،جب کہ اس سلسلےمیں ہنگامی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ہیٹ ویو کےسبب سیلابو ں میں اضافہ، زراعت،لائیو اسٹاک میں کمی جبکہ انفراسٹرکچر تباہ اور مزدورکی صلاحیت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید گرم موسم پاکستان اور بھارت میں زراعت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کےسبب گزشتہ سال دونوں ممالک کی گندم کی فصل میں 15 فیصد کمی ہوئی، موسمیاتی تبدیلی کے سبب پاکستان 6.5 سے 9 فیصد تک جی ڈی پی سے محروم ہوسکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0