اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برطانوی وزیرِ داخلہ سوئیلا بریورمین کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین نے کہا تھا کہ پاکستانی گینگز بچوں اور برطانوی لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں۔
سوئیلا بریورمین کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے ممتاز تجزیہ کار مہدی حسن نے کہا کہ سوئیلا بریورمین کنزرویٹو پارٹی کی تاریخ کی سب سے متعصب اور نفرت انگیز سیاست دان ہیں۔
سابق چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل نے کہا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ کی اپنی رپورٹ کے مطابق 84 فیصد جنسی زیادتی کے مجرم سفید فارم ہوتے ہیں۔
بھارتی نژاد برطانوی وزیرداخلہ کو پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نفرت انگیز بیان پر کڑی تنقید کا سامنا
مناظر: 306 | 5 Apr 2023