بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے علاقائی و عالمی امن شدید خطرے میں ہے، مشعال ملک

       
مناظر: 631 | 5 Apr 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن (پی سی او) کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں نے علاقائی وعالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی ہند و توا پر مبنی پالیسوں نے بھارتی معاشرے میں بڑے پیمانے پر دوریاں، نفرتیں اور دراڑیں پیدا کر دی ہیں جنکے انتہائی سنگین مضمرات ہونگے اور بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مزید برقرار رکھنے کے بجائے جلد ہی خود بکھر کر رہ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نسل پرست بھارتی حکومت کے ہاتھوں کشمیریوں کو سخت امتیازی سلوک اور ناانصافی کا سامناہے ۔ مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو شکست دینے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔
مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ ،عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباو ڈالیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0