منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

او آئی سی کی بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پُرتشدد کارروائیوں کی مذمت

       
مناظر: 484 | 6 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت کی متعدد ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں رام نومی کے جلوسوں کے دوران بھارت کی متعدد ریاستوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور توڑ پھوڑ کی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔جن میں31مارچ 2023کو بہار شریف میں انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے ایک مدرسے اور اس کی لائبریری کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہےکہ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ تشدد اور توڑ پھوڑ کی ان اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت کرتاہے جو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی عکاس ہیں۔ جاری بیان کے مطابق او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ ایسی کارروائیوں پر اکسانے والے اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ملک میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ، سلامتی، حقوق اور وقار کو یقینی بنائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0