ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانے پر امریکی دانشوروں کی مودی حکومت پر تنقید

       
مناظر: 299 | 6 Apr 2023  

 

واشنگٹن(نیوز ڈیسک )امریکہ میں مقیم دانشوروں اورانسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے کشمیری کارکنوں اور صحافیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی شہری آزادیوں پر پابندیوں کو سامنے لانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
امریکہ کی سانتا کلارا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر روہت چوپڑا نے ایک میڈیا انٹرویو میں کشمیری صحافی عرفان معراج کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے تحت بھارت میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے خاتمے کا ایک اور اشارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام حکومتوں کی طرح جو انسانی حقوق کی قیمت پر اپنے اقتدار کو مستحکم کرنا چاہتی ہیں، مودی حکومت بھی خبروں کوکنٹرول کرنا چاہتی ہے اور ریاستی جبر اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خبروںکو سنسر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری معاشرے کے بارے میں عرفان معراج کی گہری سمجھ اور ان کا کام کشمیر کے بارے میں حکومتی بیانیے کو چیلنج کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اگلے سال ہونے والے انتخابات کے پیش نظرمودی اپنے آپ کوایک مضبوط قوم پرست لیڈر کے طور پر پیش کرنے اور تنقید کے ہر ذریعے کو روکنے کے خواہشمند ہیں۔رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے ایشیا پیسیفک ڈیسک کے سربراہ ڈینیئل باسٹرڈ نے عرفان معراج کو ایک تجربہ کار، ذمہ دار اور محتاط رپورٹر قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی جگہ جیل میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے خصوصی قوانین کو صحافیوں کی سرگرمیوں کو دبانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی اسکالرانگانا چٹرجی نے جو طویل عرصے سے کشمیر کے انسانی حقوق کے مسائل پر کام کرہی ہیں، کہاکہ اصولی بیانات پر عرفان معراج کی گرفتاری افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے کاکنوں کودہشت گردی کا ایجنٹ قرار دینے کی بھارتی حکومت کی حکمت عملی آزادی اظہار پر حملہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں سنگین سیاسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹنگ کو روکنا چاہتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0