بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر:این آئی اے نے الھداء ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی

       
مناظر: 737 | 6 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کہا ہے کہ اس نے جماعت اسلامی سے منسلک الھداء ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف ایک کیس میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
بھارتی حکومت نے جماعت اسلامی کو 2019میں ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ آج خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے جس میں امیر جماعت اسلامی عبدالحمید فیاض، ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عامر شمسی، مشتاق احمد میراورمشتاق احمد زرگرپرعسکریت پسندی کے لئے فنڈز جمع کرنے کاالزام عائدکیاگیاہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت اگست 2019ء کے بعدسے جب مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی، جماعت اسلامی سے منسلک تمام اداروں اورافراد کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0