اتوار‬‮   19   جنوری‬‮   2025
 
 

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر ڈاکٹرعبدالحمید فیاض سمیت 4 کشمیری رہنمائوں کیخلاف عدالت میں چارج شیٹ دائر

       
مناظر: 801 | 6 Apr 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک )جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹرعبدالحمید فیاض سمیت 4 کشمیری رہنماؤں کے خلاف بھارت مخالف سرگرمیوں کے الزام میںچارج شیٹ عدالت میں داخل کردی گئی ہے ۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی ائے کی جموں میں قائم خصوصی عدالت میں ڈاکٹرعبدالحمید فیاض کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے الھدا ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین محمد عامر شمسی، اور،مشتاق احمد میراورمشتاق احمد زرگر کے خلاف بھی چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ۔ این آئی ائے نے اپنی چارج شیٹ میں ان کشمیری رہنماوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت الزامات لگائے ہیں۔ این آئی اے نے کہا ہے کہ اس نے جماعت اسلامی سے منسلک الھدا ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف ایک کیس میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
بھارتی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کو 2019میں ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔ غیر قانونی قرار دینے جانے کے بعدجماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹرعبدالحمید فیاض سمیت سینکڑوں کارکنوں اور رہنماوں کو کریک ڈاون میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔این آئی اے نے سنہ 2022 میں ممنوعہ تنظیم کی مشتبہ سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے ایک مقدمہ درج کیا تھا۔
این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے جس میں امیر جماعت اسلامی عبدالحمید فیاض، ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عامر شمسی، مشتاق احمد میراورمشتاق احمد زرگرپربھارت مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام ہے ۔ ان چاروں افراد پر پر یو اے پی اے ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت الزام عائد کیے گئے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں مقیم حزب المجاہدین کا عسکریت پسند مشتاق احمد میر اصل میں راجوری کا رہنے والا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0