جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

نئے بھارت کو مدرسوں کی ضرورت نہیں، تمام مدرسے جلد بند ہوں گے، ہیمنت بسوا سرما کی زہر فشانی

       
مناظر: 784 | 7 Apr 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے جمعہ کو نئی درفتنی چھوڑ دی ، کہا کہ وہ اپنی ریاست کے تمام مدارس کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پہلے ہی 600 مدارس کو بند کر چکی ہے اور باقی تمام مدرسوں کو بھی جلد ہی بند کر دیا جائے گا۔جب ایک رپورٹر کے ذریعہ اس اقدام کے پیچھے مقصد کے بارے میں پوچھا گیا تو آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے ہندوستان کو مدارس کی نہیں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ’’نئے ہندوستان کو مدارس نہیں چاہیے، اسے یونیورسٹیوں، اسکولوں اور کالجوں کی ضرورت ہے۔‘‘ماضی میں بھی ہیمنت بسوا سرما نے اکثر مدارس کی تعداد کم کرنے یا وہاں دی جانے والی تعلیم کا جائزہ لینے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت مسلمانوں کیخلاف اس طرح کے اقدامات آئے روز کرتی رہتی ہے جس سے بھارتی مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0