منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کو جھٹکا ، عالمی بینک نے بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح کا تخمینہ گھٹا دیا

       
مناظر: 743 | 7 Apr 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )عالمی بینک نے بھارت کی اقتصادی شرح ترقی سے متعلق اپنا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال -24 2023میں بھارت کی اقتصادی شرح ترقی 6.3فیصد رہے گی۔
عالمی بنک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ چیزوں کا استعمال کم ہونے کے سبب آمدنی کی رفتار سست رہے گی اوربھارت کی جی ڈی پی پر اس کا اثر پڑے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی بینک نے اس سے قبل رواں مالی سال کے لئے بھارت کی اقتصادی شرح ترقی 6.6فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔ عالمی بینک مسلسل بھارت کی اقتصادی شرح ترقی کے گھٹنے کی پیشین گوئی کر رہا ہے۔
دریں اثناء ایشیائی ترقیاتی بنک نے بھی مالی سال-24 2023میں بھارت کے شرح ترقی کے تخمینے میں کمی کر دی ہے۔ اے ڈی بی کا اندازہ ہے کہ رواں مالی سال میں شرح ترقی 7.2 فیصدکے بجائے 6.7فیصد رہ سکتی ہے۔ شرح ترقی کے اندازہ میں کمی کی اہم وجوہات عالمی چیلنجز اور گھریلو طلب میں کمی بتائی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0