اتوار‬‮   19   جنوری‬‮   2025
 
 

اترپردیش میں 76فیصد سکولوں کے طلباء کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا ،سروے میں انکشاف

       
مناظر: 614 | 7 Apr 2023  

 

لکھنو(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں جہاںبھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت ہے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی اکثریت کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لکھنو میں قائم ہیلتھ اینڈ ویلنیس(wellnewss) اسٹارٹ اپ کی جانب سے ریاست کے9 اضلاع میں ایک سروے کیا گیاجس میں 3ہزارسے زائدسکولوں کے طلبا کو شامل کیاگیا ۔سروے کے نتائج کے مطابق سکول جانے والے 76فیصدطلباء کے طبی مسائل کی شناخت کی گئی۔ڈاکٹر ایس حیدر کی قیادت میں ایک ٹیم نے باڈی ماس انڈیکس کا جائزہ لیا اور لکھنو شہر سمیت 9اضلاع کے 12اسکولوں کے 3ہزار114طلبا کی جسمانی فٹنس کاتجربہ کیا۔سروے کے مطابق 47فیصد بچوں کا BMI صحت مند حد حالت سے زیادہ تھاجبکہ 59فیصد طلباکی آنکھوں اور بینائی کے مسائل سامنے آئے جبکہ نصف سے زیادہ تعدا دمیں بچے قدو قامت اور جسامت کے معیار تک نہیں پہنچ سکے۔سروے کے مطابق52فیصد بچوں کو دانتوں اوردیگرمسائل کاسامنا تھا ۔ماہرین کی ایک ٹیم نے مختلف پیرامیٹرز پر سر سے پائوں تک صحت کی اسکریننگ کی تاکہ کسی بھی طبی حالت کی مہلک شکل اختیار کرنے سے پہلے اس کی نشاندہی کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈاکٹر حیدر نے کہاسروے کی بنیاد پر، ہم اسکول کے نصاب کے ایک حصے کے طور پر باقاعدگی سے ہیلتھ اسکریننگ کو شامل کرنے کی سفارش کررہے ہیں اور ہر طالب علم کے تعلیمی رپورٹ کارڈ کے ساتھ ایک ہیلتھ رپورٹ کارڈ بھی تقسیم کیا جانا چاہیے تاکہ طلباء کو درپیش طبی مسائل کے بارے میں پتہ چل سکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0