بنگلورو (نیو زڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کنٹر میں ہندو توا غنڈوں نے ایک مسلمان لڑکے کوہندو لڑکی سے بات کرنے پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 22سالہ محمد ظاہر نے بس میں سفر کے دوران ایک ہندو لڑکی سے بات کی ۔بس میں موجود ہندو مسافروں نے فون کے ذریعے اسکی اطلاع ایک ہندو تو ا گینگ کو دی۔ جب بس ایک سٹاپ پر رکھی تو ہندو غنڈے بس میں آدھمکے اور محمد ظاہر کو گھسیٹ کر نیچے اتار لیا اور شدید زدوکوب کیا۔ مسلم نوجوان کو بعد میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس نے نتیش، سچن، دنیش اور اویناش نامی ہندو توا غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔