جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

انڈیا میں مذہبی تہوار کے طور پر ایک شخص کی قربانی، گروہ کے 5 افراد گرفتار

       
مناظر: 270 | 7 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) انڈیا میں پولیس نے مندر سے ایک شخص کی سر کٹی لاش دریافت ہونے کے چار برس بعد انسانی جان کی قربانی دینے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد پر ایک 64 سالہ شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ان افراد نے تقریباً چار برس قبل ایک شخص کا سر کاٹ کر لاش مندر میں دفن کر دی تھی اور اس سر کٹی لاش کو دیکھ کر پولیس افسران بھی حیران رہ گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سنہ 2019 میں شانتی شا نامی شخص انڈیا کے شمال مشرق میں گوہاٹی کے مندر کی یاترا کرنے آیا تھا اور اس کے بعد ان افراد نے چاقو کے وار کر کے اسے قتل کر دیا تھا۔
رواں برس جنوری میں مقتول کی لاش ملنے تک پولیس کیس میں کوئی پیش رفت نہ کر سکی تھی۔
تاہم بعدازاں دوبارہ شروع کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کئی تاحال مفرور ہیں۔
گوہاٹی پولیس کے کمشنر دگانتا باراہ نے منگل کے روز رپورٹرز کو بتایا کہ ’قتل کی اس واردات میں کل 12 افراد ملوث تھے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’گروہ کے مبینہ سرغنہ 52 سالہ پرادیپ پاٹھک نے اپنے بھائی کی برسی پر مذہبی تہوار کے طور پر قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔‘

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0