مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے سابق صدر تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما سیاسی، دینی، سماجی شخصیت میرواعظ مولانا سید یوسف شاہ مرحوم کی 52 ویں برسی عقیدت و احترام اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائی گئی کہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے کیساتھ کشمیری اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ بھارتی منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے حق خودارادیت کا حصول یقینی نہیں بنا لیتے۔ تفصیلات کے مطابق میر واعظ مولانا سید یوسف شاہ کی 52 برسی کے موقع پر مظفرآباد پریس کلب و مظفرآباد عوامی اتحاد کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سلیم اختر پروانہ نے کی۔ تقریب سے صدر محفل سمیت مولانا محمودالحسن اشرف، راجہ ممتاز خان،قاری منظور الحسن قاسمی، راجہ ظفر حسین خان، غلام نبی بانڈے، لیاقت بشیر فاروقی، مظفر حسین منہاس، جاوید میر، حاجی محمد حسین، قاری طفیل بٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے مرحوم صدر کی قومی و ملی تحریک آزادی کشمیر اور دیانت درانہ اصولوں پر مبنی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور کشمیریوں کی جدوجہد کی بنیاد پر کشمیریوں کے بنیادی، انسانی اور مذہبی حقوق بحال