بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی پر اظہار افسوس

       
مناظر: 214 | 8 Apr 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے آج مسلسل 189ویں جمعہ بھی انہیں نماز کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔
انجمن اوقات کی طرف سے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ ماس مقدس میں بھی میر واعظ کی غیر قانونی نظربندی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ بیان میںکہا گیاکہ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے آج بھی بڑی تعداد میںلوگ میر واعظ کا وعظ سننے کے لیے جامع مسجد پہنچے تھے تاہم انہیں وہاںنہ پاکر وہ سخت مایوس ہوئے۔ بیان میں میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کو حددرجہ غیر قانونی ، غیر انسانی اور غیر اخلاقی قرار دیکر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا۔
بیان میں کہا گیاکہ جامع مسجد کے امام حئی سید احمدنقشبندی نے بھی میرواعظ کی طویل نظربندی کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی فوری رہائی عمل میںلائے۔انہوں نے کہا کہ میرواعظ کی نظر بندی مذہبی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والوں نے آج پھر یہ شکایت کی کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے موبائل فون اور شناختی کارڈ اپنی تحویل میں لینے کے بعد ہی انہیں مسجدمیں داخل ہونے کی اجازت دی۔ انجمن اوقات نے بیان میں پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ نمازیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ ترک کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0