منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

8 چینی جنگی جہاز، 42 لڑاکا طیاروں نے آبنائے تائیوان کی حد کو عبور کیا، تائیوان

       
مناظر: 653 | 8 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تائیوان نے چین کی فوجی مشقوں کو علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کا کہنا ہے آج صبح 8 چینی جنگی جہاز اور 42 لڑاکا طیاروں نے آبنائے تائیوان کی حد کو عبور کیا، ایسے غیر معقول اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ٹھوس جنگی تیاری کے ساتھ قومی سلامتی کا دفاع کریں گے۔ دوسری جانب چین نے آبنائے تائیوان میں تین روزہ فوجی مشقیں آج سے شروع کردیں، فوجی مشقوں میں پیر کو فوجیان صوبے کے ساحل پر لائیو فائر ڈرلز بھی کی جائیں گی۔ ترجمان چینی فوج کا کہنا ہے قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے فوجی مشقیں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی آبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں پیر تک جاری رہیں گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0