بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا شہید اتحاد ملت مولانا شوکت احمد شاہ کو زبردست خراج عقیدت پیش

       
مناظر: 895 | 9 Apr 2023  

 

راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے شہید اتحاد ملت مولانا شوکت احمد شاہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نہ صرف ایک نامور مذہبی سکالر بلکہ ریاست کے عظیم دانشور، اعلی پائے کے مفکر اور ایک انقلابی رہنما تھے جو ہمیشہ قوم و ملت کے اتحاد میں کوشاں رہے۔
جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان اور سرینگر سے مرکزی قائدین کے علاوہ وائس چیئرمین خواجہ سیف الدین، وائس چیئرمین سلیم ہارون، وائس چیئرمین سردار زاہد حسین، سفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان، مرکزی چیف آرگنائزر صابر گل، مرکزی فائنانس سیکریٹری خواجہ منظور احمد چشتی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جاوید حنیف، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری فائنانس حافظ ممتاز احمد و پارٹی کے جملہ زونل صدور ساجد صدیقی(آزاد کشمیر گلگت بلتستان)، لیاقت علی لون (برطانیہ)، محمد حلیم خان (امریکہ)، ملک مشتاق پاشا (یورپ) اور وسیم افتخار درانی (گلف) نے شہید مولانا شوکت احمد شاہ کی برسی کے موقع پر انہیں قائد انقلاب بھارتی تہاڑ جیل میں محبوس قوم کے ہر دلعزیز رہنما و چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کے حقیقی اور وفا شعار محسن قرار دیا۔
مرکزی ترجمان کے مطابق اپنے مشترکہ بیان میں جملہ پارٹی قائدین نے سابق صدر جمعیت اہلحدیث جموں کشمیر و شہید اتحاد ملت شہید شوکت احمد شاہ کے تحریک آزادی کے تئیں نبھائے گئے کردار کو منفرد، قابل ستائش، قابل تقلید اور ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید بے خوف و خطر دشمن اور ان کے آلہ کاروں کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے اور یوں انہوں نے ایمان کے اعلی درجے کا مظاہرہ کیا۔ترجمان کے مطابق مشترکہ بیان میں جملہ پارٹی قائدین نے کہا کہ شہید موصوف ملت کے بالعموم اور قوم کشمیر کے بالخصوص غمخوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ قوم و ملت کے اتحاد اور اس کے درخشندہ مستقبل کے لئے بہتر، مستقل، پائیدار اور اعلی پائے کی حکمت عملی کے مدعی رہے جو قائد انقلاب کے ساتھ ان کی وجہ قربت بنی رہی۔

بیان کے مطابق قائدین نے جملہ شہدائے جموں کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ریاست کی آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ انہوں نے بھارت کے مختلف جیلخانوں میں مقید کشمیری آزادی و حریت پسند قائدین و کارکنان کو جیل کی بد ترین صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ بیان میں لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے بین الاقوامی برادری بالخصوص عالمی انسانی حقوق کے اداروں و تنظیموں سے اپیل کی کہ بھارتی حکومت پر زور دیں کہ وہ محمد یاسین ملک سمیت جملہ اسیران وطن کی فوری اور غیر مشروط رہائی ممکن بنائیں۔بیان کے مطابق لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے آزاد کشمیر کے سابق صدر میرواعظ محمد یوسف شاہ کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کے درجات کی بلندی، مغفرت و جنت نشینی کی دعا کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0