جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

مچ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار، آئی ایس پی آر

       
مناظر: 260 | 10 Apr 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے سبی کے قریب مچ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک گرفتار ہوا۔ دہشتگرودں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنانے اور کوئلے کی کان کے مالکان کو بھتے کےلیے ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کو روکنے کےلیے مختلف راستوں کو بند کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 3 دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روکا گیا، روکے جانے پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0