پیر‬‮   20   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر:آتشزدگی کے باعث 4مکان خاکستر، سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،2زخمی

       
مناظر: 940 | 10 Apr 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے عالمگیری بازار میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم چار مکان خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تباہ ہونے والے مکانات پرویز احمد میر، ظفر احمد ملہ ، دلاور حسین ملہ اور احمد ڈار نامی شہریوں کے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔
دریں اثنا ضلع کولگام کے علاقے کھربٹپورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص محمد رفیق جاں بحق جبکہ دو افراد بشیر احمد اور مشاق احمد زخمی ہو گئے ۔
سرینگر میں ایک خاتون سیاح کی موت ہو گئی ہے ۔ بھارتی ریاست مغربی بنگالی کے دارلحکومت کولکتہ کی رہائشی 60سالہ سبیتا گوش بے ہوش پائی گئی ۔ اسے شہر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔
ادھر جموں خطے میں ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں ایک18سالہ لڑکی نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0