بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

حریت رہنمائوں کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

       
مناظر: 487 | 10 Apr 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں فریدہ بہن جی اور ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مظالم پرعالمی برداری کی خاموشی معنی خیز ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سرینگر اورجموں سے اپنے الگ الگ بیانات میں کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے باوجود مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ ان میں اضافہ دیکھنے کو ملاہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں خاص کر نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کیا جارہاہے اور گھروں پر چھاپے مارکر مکینوں کوہراساں کیا جارہا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بولنے والوں کو فسطائی حکومت جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیتی ہے جس سے اظہار رائے کی آزادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف بندوق کے زور پر جموں و کشمیر کواپنی ایک کالونی بنا رکھا ہے اورطاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کو زیر کرنا چاہتا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ سینکڑوں کشمیری بغیر کسی مقدمے کے سالہا سال سے غیرانسانی ماحول میں جیلوں میں نظربند ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہوچکی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اورکشمیری نظربندوں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0