بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا: مسلم لیگ

       
مناظر: 805 | 10 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قرارداوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زوردیا ہے۔
مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کئے بغیرجنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو کسی بھی صورت میں پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا کیونکہ اس مسئلے کے حل کے بعد ہی بھارت کے ساتھ دیگر مسائل حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اورکھربوں روپے مالیت کا نقصان برداشت کیاہے ۔ترجمان نے کہاکہ مائوں اوربہنوں کی بے حرمتی اور لاکھوں نو جوانوں کی گرفتاریاں اورنظربندیاںجیسی عظیم قربانیاں صرف بھارتی قبضے سے آزادی کے لئے دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دی گئی ہے، ہرصورت اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0