بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مسلمانوں کیخلاف ہندوئوں کی زہر فشانی، وزیر اعلیٰ اترا کھنڈ کا مسلم مزارات کومسمار کرنے کا اعلان

       
مناظر: 397 | 10 Apr 2023  

 

نینی تال(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہاہے کہ ان کی انتظامیہ غیر قانونی طور پر قبضے والی زمین پر بنائے گئے مزاروں کو منہدم کر دے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پشکر سنگھ نے نینی تال کے علاقے کالاڈھونگی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اتراکھنڈ میں غیر قانونی مزاروں کو منہدم کریں گے۔ یہ نیا اتراکھنڈ ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہاں کی زمین پر قبضہ کرنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے، کرنے کی بات تو دور ہے۔انہوںنے کہا کہ حکام نے مزاروں اور دیگر کے نام پر بنائے گئے ایک ہزار سے زیادہ غیر قانونی ڈھانچوں کی نشاندہی کی ہے۔دھامی نے کہاکہ ریاست میں ایک ہزار سے زیادہ ایسی جگہیں ہیں جہاں مزار بنائے گئے ہیں، لیکن ان کے نیچے سے کوئی باقیات نہیں ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزارات یا کسی اور چیز کے نام پر تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم” لینڈ جہاد” کو پنپنے نہیں دیں گے۔ لینڈ جہادہند انتہاپسندوں کا ایک اور سازشی نظریہ ہے جس کے تحت مسلمان پریہ جھوٹا الزام لگایاجارہا ہے کہ وہ مذہبی ڈھانچے بنا کر یا ان پر اجتماعی نمازیں ادا کر کے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0