بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں کشمیر قانون کی دھجیاں اڑانے کے بعد بھارتی وزیر قانون کا بیان مضحکہ خیز ہے: دیویندر سنگھ

       
مناظر: 213 | 10 Apr 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے بھارتی وزیر قانون کرن رجیجو کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز قراردیا ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ انصاف کے دروازے بلا امتیاز سب کے لیے کھلے ہیں۔
دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قانون کی حکمرانی کا کوئی وجودہی نہیں ہے جہاں لوگوں کو اختلاف رائے کرنے پر گرفتار کیا جاتا ہے اور سالوں تک بغیر کسی مقدمے کے جیلوں میں نظربند رکھا جاتا ہے۔ایڈووکیٹ بہل نے کہا کہ بھارتی وزیر قانون کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے جہاں لوگ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کے لیے منصفانہ اور تیز رفتار ٹرائل ایک خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو نہ تو عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی قانونی مدد حاصل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر قانون کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود کنن پوشپورہ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین گزشتہ تین دہائیوں سے انصاف کی منتظر ہیں۔ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت پر دبا ڈالے کہ وہ ان سیاسی قیدیوں کا آزادانہ، منصفانہ اور تیز رفتار ٹرائل کرے جوجرم بے گناہی کی پاداش میں برسوں سے مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0