\
منگل‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت نے سری نگر میں G20 اجلاس بلا لیا، اعتراضات پر چین و پاکستان نظر انداز

       
مناظر: 909 | 10 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین اور پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جی 20 اجلاس 22 سے 24 مئی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہو گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے بھارت کے سری نگر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ ارونا چل پردیش میں منعقدہ جی 20 اجلاس پر بھی اعتراض کیا تھا۔