منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ،دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی

       
مناظر: 424 | 10 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کے مطابق، دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی ہے یعنی دنیا کی 25 فیصد آبادی کا مذہب اسلام ہے۔
اس طرح عیسائیت کے بعد اسلام 8 ارب سے زائد آبادی پر مشتمل دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔
رپورٹ کے مطابق، براعظم ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب اسلام ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔
یاد رہے کہ 2017ء میں شائع ہونے والی پیو ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے جوکہ بہت جلد عیسائیت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔
رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ’2015 اور 2060 کے درمیان مسلمان دنیا کی مجموعی آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھیں گے اور اس صدی کے دوسرے نصف حصّے میں ممکنہ طور پر اسلام دنیا کے سب سے بڑے مذہب عیسائیت کو پیچھے چھوڑ دے گا‘۔
دنیا کی آبادی میں آنے والی دہائیوں میں 32 فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم مسلمانوں کی آبادی میں 70 فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد 2015ء تک دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 1.8 ارب جبکہ 2060ء تک تقریباً 3 ارب ہو جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0