\
منگل‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت کا برطانیہ سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کااعلان، برطانیہ نے بھارتی جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا

       
مناظر: 967 | 11 Apr 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت نے لندن میں ہائی کمیشن پر سکھ علیٰحدگی پسندوں کے حملے کی مذمت نہ کرنے پر برطانیہ سے تجارتی مذاکرات منقطع کردیئے،تا ہم برطانیہ نےتردید کردی ہے اور کہا ہے کہ مذاکرات جاری رہینگے، سکھ علیٰحدگی پسندوں کی سرگرمیوں بارے بھارتی خدشات دور کر رہے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نشریاتی ادارے دی ٹائمز نے برطانوی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اس وقت تک تجارت کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے جب تک وہ برطانیہ میں خالصتان کی انتہا پسندی پر عوامی سطح پر مذمت نہیں دیکھتے جبکہ سکھ خالصتان تحریک کے تنازع پر بھارت کی جانب سے تجارتی مذاکرات معطل کئے جانے کی تردید کی گئی ہے بھارت کے تین عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل نہیں کئے گئے ہیں اور یہ اس سال بھی جاری رہیں گے ۔