پیر‬‮   20   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کے مظالم جاری ، بارہمولہ میں خاتون سمیت دو شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا

       
مناظر: 837 | 11 Apr 2023  

 

سری نگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون سمیت دو شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران سوپور قصبے میں خاتون اور ضلع کے پٹن علاقے میں نوجوان کو گرفتار کیا۔ بھارتی فوجیوں نے گرفتار شدگان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مجاہدین کے حمایتی قرار دیا۔ فوجیوں نے گرفتار شدگان سے ایک مقامی ساختہ پستول اور ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی برآمد کرنے کا دعوی کیا ۔دونوں کے خلاف تھانہ پٹن میں کالے قانون، یو اے پی اے اور آرمڈایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0