جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

جی 20اجلاس سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی پکڑ دھکڑ ،یوسف نقاش کی مذمت

       
مناظر: 294 | 11 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء محمد یوسف نقاش نے کہاہے کہ آئندہ ماہ سرینگر میں ہونے والے G20اجلاس سے قبل پکڑ دھکڑ اور خوف زدہ اور ہراساں کرنے کی بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کی وجہ سے کشمیریوں کودرپیش مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔
محمد یوسف نقاش نے یہاں سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ اگر چہ مظلوم کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم وجبر کا نشا نہ بن رہے ہیں تاہم تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی کوئی بین الاقوامی وفد مقبوضہ کشمیر کے دورے پر آتا ہے یا دورے کا ارادہ کرتاہے تو بھارت اپنے مکروہ منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی مذموم ڈرامہ ضرور رچاتا ہے ۔ انہوں نے کشمیر میں گروپ 20کے متوقع اجلاس کی آڑ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں پلوامہ،چھٹی سنگھ پورہ طرز پر کسی بھارتی مکروہ منصوبے کے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم کو کشمیریوں کو کسی بڑے انسانی سانحہ سے دوچار کرنے اورانکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کیلئے بھارت کی ریشہ دوانیوں کے بارے میں خبردار کیا۔ محمد یوسف نقاش نے مزید کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ بھارت G20کا اجلاس اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ بین الاقوامی متنازعہ علاقے میں کن مقاصد کے تحت منعقد کررہا ہے ۔انہوں نے گروپ کے رکن ممالک سے سوال کیاکہ کیا وہ نہیں جانتے کہ جموں وکشمیر بین الاقوامی طور تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور وہاں گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی منصوبے کا مقصد اقوام متحدہ کی ساکھ کو مجروح کرنے کے سواکچھ بھی نہیں۔حریت رہنماء نے کہاکہ G20ارکان کو یاد رکھنا چاoiے کہ بھارت کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین ترین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0