بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے توہین عدالت کارروائی میں فیصلہ سنادیا

       
مناظر: 217 | 11 Apr 2023  

مظفر آباد (نیوز ڈیسک ) آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا ہے، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں آج طلب کیا تھا، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں عدلیہ سے متعلق بیان دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
وزیراعظم تنویر الیاس آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور اعلیٰ عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی، انہوں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ میں اعلیٰ عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
گزشتہ روز عدالت عظمیٰ آزاد کشمیر نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو منگل کو دن 12 بجے طلب کیا تو تنویر الیاس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا میں پاؤں رکھتا ہوں تو دھواں اٹھتا ہے، 5 ارب روپے سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ دے رہا ہے، اس پر ڈھائی ماہ سے سٹے ہے، مجھے یہ بتایا جائے کہ یہ کس چیز کی توہین ہے۔
انھوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم اتنا فارغ بیٹھا ہوتا ہے کہ وہ اگلے دن آجائے، ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، باقی لوگ جتنے کلین ہیں، جتنے کلئیر ہیں سب کے بارے میں پتہ ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0