بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اتر پردیش :سرکاری سکول میں باجماعت نماز پڑھنے پر 28مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج

       
مناظر: 994 | 11 Apr 2023  

 

لکھیم پور کھیری (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے لکھیم پور کھیری میں سرکاری املاک پر نماز پڑھنے پر 28مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے لکھیم پور کھیری کے علاقے کاشی رام میںمبینہ طور پرایک سکول میں لائوڈ اسپیکر لگاکرباجماعت نماز ادا کرنے پر28مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔پولیس نے یہ کارروائی ایک سرکاری عمارت کے احاطے میں باجماعت نماز کی ادائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہندوتواتنظیم کے کارکن رام گوپال پانڈے کی طرف سے صدر کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد کی ہے ۔پولیس نے ایف آئی آر میں محمد عادل، جمن خان اور نیشا خان سمیت 25 دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 447 ، 147اور 298کے تحت درج کیا ہے ۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0