بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مسلمان خطرے میں ! ہندو انتہا پسندوں کی بھارت کو2025تک ہندو راشٹر بنانے کی خطرناک سازش

       
مناظر: 532 | 12 Apr 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے ایک ہندو راشٹرقائم کرنے اور نام نہاد ”لو جہاد”میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، لوجہاد کی اصطلاح ہند انتہا پسند ہندو خواتین کے ساتھ شادی کرنے والے مسلمانوں کے بارے میں استعمال کرتے ہیں۔
یہ مطالبہ بی جے پی اور ہندوتوا تنظیم یونائیٹڈ ہندو فرنٹ کے ارکان نے شمال مشرقی دہلی کے علاقے کراول نگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔جے بھگوان گوئل نے جو بی جے پی کے رکن اور یونائیٹڈ ہندو فرنٹ کے بین الاقوامی ورکنگ صدر بھی ہیں، اعلان کیا کہ ان کا مقصد شمال مشرقی دہلی کوہندو راشٹرکا پہلا ضلع بنانا ہے۔ گوئل نے کہا کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کا ہدف 2025میں تنظیم کے صد سالہ جشن سے پہلے بھارت کوایک ہندو راشٹر بنانا ہے۔جے بھگوان گوئل نے کراول نگر کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کو اپنے مکانات فروخت کرنے اور ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے گریز کریں۔اجلاس میں سابق بھارتی وزیر ڈاکٹر ستیانارائن جاتیا اور بی جے پی کے رکن رام اوتار گپتا سمیت کئی قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین نے حلف اٹھایا جس کے بعد انہیں اپنے سینے پر پہننے کے لیے ”جے ہندو راشٹر”کا بیج دیا گیا۔ متعلقہ علاقے کے ڈپٹی کمشنر پولیس جوائے ٹرکی نے بتایا کہ بغیر اجازت کے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ جب ان سے تقریب کے دوران کی گئی نفرت انگیز تقاریر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0