جمعرات‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

تنویر الیاس بر طرف،خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر مقرر

       
مناظر: 375 | 12 Apr 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد سینیئر وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم بن گئے۔
نئے وزیراعظم کے انتخاب تک خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم کے فرائض سرانجام دیں گے۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے دستخط کرکے سمری بھجوا دی ہے۔
دوسری جانب سردار تنویر الیاس نے آج سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں نااہلی کے خلاف اپیل دائر کر نے کا اعلان کیا ہے۔
تنویر الیاس کو گزشتہ روز آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے فل بینچ نے توہین عدالت کیس میں وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل قرار دیا تھا اور غیر مشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ تنویر الیاس پر تقاریر میں ججوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے کا الزام ہے۔
آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہینِ عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0