بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاک فضائیہ کا دعویٰ سچ ثابت،بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کی غلطی کی بھینٹ چڑھ گیا

       
مناظر: 403 | 12 Apr 2023  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) آپریشن سوئفٹ رٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرانے کا پاکستان کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چودھری کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
کیپٹن سمن رائے چودھری اور ونگ کمانڈر شیام نے پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی فضائیہ کی طرف سے کیپٹن سمن رائے اور ونگ کمانڈر شیام کو سزا سنا دی گئی ہے، ہیلی کاپٹر گرائے جانے سے بھارتی فضائیہ کے 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اپنا ہی ہیلی کاپٹرمار گرانے پر کیپٹن سمن رائے کا کورٹ مارشل کیا گیا ہے، گھبراہٹ میں دیے گئے احکامات سے بھارتی فضائیہ کو 133.3 کروڑ کا نقصان پہنچا، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسی وقت بھارتی حماقت کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا جسے بھارت نے مسترد کرتے ہوئے من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا تھا۔
کیپٹن سمن رائے اور ونگ کمانڈر شیام کی سزا نے پاکستانی دعوے کی تصدیق کردی ہے، آئے روزکے سکینڈلز نے بھارتی افواج کی ساکھ اورعزت خاک میں ملا کر رکھ دی ہے، آپریشن سوئفٹ رٹارٹ کی ہزیمت چھپانے کیلئے ابھی نندن کو ویر چکرا کا اعزاز بھی دیا گیا تھا، بھارتی فوج مسلسل اپنے ہی لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0