پیر‬‮   20   جنوری‬‮   2025
 
 

بھارت جموں وکشمیر میں جی 20کا اجلاس منعقد کرکے ’’سب اچھا ہے‘‘کا تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے: حریت کانفرنس

       
مناظر: 392 | 12 Apr 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی،جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین ، سید اعجازرحمانی ، شیخ یعقوب، مشتاق احمد بٹ اور منظور احمد ڈارنے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی 20کا اجلاس منعقد کرکے عالمی رائے عامہ بالخصوص جی 20کے رکن ممالک کو دھوکہ دے رہا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سب اچھا ہے جبکہ حقائق بالکل اس کے برعکس ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے اسلام آباد میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہاکہ عالمی برادری اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے تمام بنیادی حقوق اور آزادیوں کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔ ہزاروں لوگ مختلف بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں” پکڑو اورقتل کرو” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور علاقے کے لوگوں کو خوفزدہ کرنے اورزیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو گرفتارکرنے کے لئے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کوئی بھی کشمیری محفوظ نہیں ہے اور پولیس کی خفیہ ایجنسیاں ہر وقت نوجوانوں کا پیچھا کرتی رہتی ہیں۔ سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد، طلباء ، نوجوانوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ریلیف دینے کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ پر زور دیا کہ وہ تازہ ترین پیش ر فت خاص طور پر بھارت کی طرف سے سرینگر میں جی20کے اجلاس کے انعقاد پر ایک کانفرنس بلائے کیونکہ جموں وکشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اوریہاں جی 20کا اجلاس منعقد کرنا عالمی ادارے کی قراردادوں اوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0