\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوج میں دو سکھ فوجی افسر ہندوتوا ذہنیت کا نیاشکار، گرفتاری

       
مناظر: 453 | 13 Apr 2023  

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں عدلیہ کے بعد ہندوتوا کے زیر اثر مودی حکومت نے بھارتی فوج کو اس حد تک ہندو بالادستی کے نظریے میں رنگ دیا ہے کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افسران اور سپاہیوں کو ان کے نسلی پس منظر کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایسے ہی ایک تازہ واقعے میں بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے حصار میں دو سکھ فوجی افسروںبشمول ایک لیفٹیننٹ کرنل اور 33آرمرڈ ڈویژن کے ایک کیپٹن کو آر ایس ایس کی زیر قیادت بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔زیر حراست سکھ افسران پر خالصتان تحریک کاحامی ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔