لکھنو13اپریل(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں پلڑا میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو کئی گھر نذر آتش کیے اور انکی فصلیں تباہ کر دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو غنڈوں نے نواب الدین اور کئی دیگر مسلمانوں کے گھروںنذر اتش کیے اور انکی فصلوں کوبھی آگ لگا دی۔ پولیس نے جب غنڈوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس پر بھی حملہ کر دیا۔ مسلمان نے اس دوران چھپ کر اپنی جانیں بچائیں اور واقعے کے بعد وہ گاؤں چھوڑ کر چلے گئے ۔ 9اپریل کو گاؤں میں ایک ہندو نوجوان 21سالہ ویشو کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیاتھا ۔ قتل کے اگلے روز ہندوؤں نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ۔پولیس نے کئی فسادیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اتر پردیش:ہندوجتھوں کا حملہ، مسلمانوں کے گھر نذر آتش ، فصلیں تباہ کر دیں
مناظر: 577 | 13 Apr 2023