سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک ) ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسکElon Musk نے کہا ہے کہ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے اور اگر ہم نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو ٹویٹر کے ملازمین کو جیل بھیجا جاسکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایلون مسک نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میںسوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین بہت سخت ہیں اور ہم ان قوانین سے باہر نہیں جاسکتے ۔
انہوںنے کہا کہ ہم یہ ہرگز نہیں چاہیں گے کہ ہمارے لوگ جیل جائیں لہذا ہم قوانین کی تعمیل کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹویٹر نے مودی حکومت کے کہنے پر گجرات فسادات کے بارے میں بی بی بی کی دستاویزی فلم کے کلپس سائٹ سے ہٹا دیے تھے ۔ جب ایلون سے بی بی سی نے مذکورہ کلپس ہٹائے جانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں نہیں ہے کہ اصل معاملہ کیا تھا۔