اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عیدالفظر کی5 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔