بھوپال ( نیوز ڈیسک ) انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلم آبادی میں تیزی سے کمی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مسلم آبادی کے حوالے سے گمراہ کن اعداد وشمار پیش کررہی ہیں۔
دگ وجے سنگھ نے مدھیہ پردیش کے شہر ساگر میں صحافیوں میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی اور سنگھ کا یہ کہنا کہ مسلمانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے سرا سر جھوٹ اور غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کی آبادی تیزی سے گھٹ رہی ہے ۔
دگ وجے نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا یہ پروپیگنڈہ غلط اور غیر مصدقہ ہے کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اقلیتی برادری کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے اور میں اسے ثابت کر سکتا ہوں۔
بھارت میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے: کانگریس رہنما دگ وجے سنگھ
مناظر: 875 | 15 Apr 2023