نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست بہار کے شہر حاجی پور میں دلت رہنما راکیش پاسوان کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب دلت سینا کے قومی تنظیمی سیکرٹری راکیش پاسوان شہر کے علاقے پنچدھامیا میں امبیڈکر جینتی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ امبیڈکر جینتی 14اپریل کو ہندوستان میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والے سیاست دان بی آر امبیڈکر کی یاد میں منائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق چار افراد ان کے گھر پہنچے اور فائرنگ کرنے سے پہلے اس کے پائوں چھوئے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس قتل پر ان کے حامیوں اور رشتہ داروں نے زبردست احتجاج شروع کر دیا۔ بعد ازاں صورتحال پر قابوپانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔