جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 384 | 15 Apr 2023  

 

سری نگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے جینے کے حق سمیت کشمیر یوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر کے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اپنے باشندوں کے لیے جہنم میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو قتل اور گرفتار کر رہے ہیں ، خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بناتے ہیں اور گھروں اور دیگر املاک کو تباہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 5اگست2019کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ علاقے میں نہتے لوگوں پر مظالم میں شدت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں پر اپنے مظالم کو چھپانے اور علاقے کی اصل صورتحال کے حوالے سے عالمی بردری کو گمراہ کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں گروپ 20کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر مجرمانہ خاموش ختم کرے اور بھارت کو بیگناہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا ذمہ دار ٹھہرائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت سمیت ان کے تمام بنیادی حقوق کے حصول میں مدد کرنا ہر ذی شعور انسان کا فرض ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0