اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگردہلاک جبکہ 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے،آپریشن میں لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدہوا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں سکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔شہدا کا تعلق ضلع لکی مروت سے تھا،شہدانے سوگواران میں بیوائیں اور والدین کو غمگسارچھوڑا ،آئی ایس پی آر نے کہاکہ افواج پاکستان کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔