جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر میں جی 20 اجلاس سے قبل ہی محاصرے اور تلاشی کا عمل تیز ہو گیا

       
مناظر: 372 | 16 Apr 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے درالحکومت سرینگر میں جی 20 ایک اجلاس سے قبل ہی محاصرے اور تلاشی کا عمل تیز ہو گیا ہے جبکہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اضافی دستے تعینات کر دیے ہیں۔بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کے اضافی دستے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کئے گئے ہیں۔

بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)، انڈو تبتین بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی)اور شاسترا سیما بل (ایس ایس بی)کے اہلکار مقبوضہ علاقے کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر تعینات ہیں۔

دریں اثنا بھارتی حکومت نے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کو مزید تیز کردیا ہے تاکہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کی سیاسی آوازوں کوخاموش کیاجائے اورانہیں خوفزدہ اور ہراساں کیاجائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0