سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے آزادی پسندکشمیری رہنما غلام قادر ہاگرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز سرینگر کے علاقے آلوچی باغ میں آخری سانس لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے نظربند چیئرمین شبیر احمد شاہ اور قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اپنے الگ الگ بیانات میں سوگوار خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جدوجہد آزادی میں ان کی بے لوث خدمات اور بے مثال کردار پر مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پرمرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہاگرو صاحب کو تحریک آزادی میںان کی بے لوث خدمات اور نمایاں کرداراداکرنے پر کشمیر کی تاریخ میں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔